پاکستان اور مصر کا مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق، تجارت کے فروغ پر زور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ عبدالعاطی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور مصر نے مختلف شعبے میں تعاون مزید بڑھانے اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا؎

ترجمان دفتر خارجہ ے۔ فتھدھ ک۔ پاکستان اور مصر کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اسحاق ڈار نے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جنگ میں مصر کے تعاون کو بھی سراہا۔

اس موقع پر صحت کے شعبے میں اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھئے: مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا گیا، پاکستان کا فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی، اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے انسانی امداد میں مصر کے کردار کو سراہا، پاکستان اور مصر کا اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں