پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں دوپہر ڈھائی بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔
دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے جوڑ پڑے گا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز مین نے ایونٹ میں ابھی ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ٹیبل پوائنٹس پر دونوں ٹیموں کے صفر، صفر پوائنٹس ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک ایک میچ جیت کر 2،2 پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں۔