گورنر سندھ سے کاروباری وفد کی ملاقات، معیشت کی بحالی پر اتفاق
کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ نہال ہاشمی سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جس میں معاشی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری ماحول کی بہتری اور پائیدار معاشی استحکام پر غور کیا گیا، جبکہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس موقع پر معیشت کی بحالی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار کے مواقع کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر سندھ نے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول، سہولیات اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی، وفد نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد، نجی و سرکاری شعبے میں روابط کے فروغ پر زور دیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی بحالی کے وژن کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، قائد نواز شریف نے ہمیشہ کاروباری طبقے کیلئے سازگار پالیسیاں متعارف کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ حالات میں کفایت شعاری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔