میتھین گیس سے ایل این جی تیار، فوڈ گریڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی حاصل کی جائے گی

میتھین گیس سے ایل این جی تیار، فوڈ گریڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی حاصل کی جائے گی

کراچی(بزنس رپورٹر)ماری انرجیز لمیٹڈ نے سچل گیس پروسیسنگ کمپلیکس کی ری سائیکلنگ کے ذریعے خارج ہونے والی گیس سے قیمتی ہائیڈروکاربن دوبارہ حاصل کرنے اور انہیں ایل این جی میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔

کمپنی نے اس پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔ کمپنی کے مطابق سچل گیس پروسیسنگ کمپلیکس سے خارج ہونے والی میتھین اور دیگر ہائیڈروکاربن گیسوں کو ضائع ہونے سے بچاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔اس عمل کے نتیجے میں نہ صرف ایل این جی تیار کی جائے گی بلکہ فوڈ گریڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی حاصل کی جائے گی جو مختلف صنعتی شعبوں خصوصاً فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری میں استعمال کی جا سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں