سنگل ونڈو نے پہلی ڈیجیٹل ٹریڈ لیب اکیڈمی کا باضابطہ اجراء کر دیا
کراچی(بزنس رپورٹر)تجارت اور کسٹمز سے متعلق مہارتوں کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایف بی آر کے ادارے پاکستان سنگل ونڈو نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل ٹریڈ لیب اکیڈمی کا باضابطہ اجراء کر دیا ہے۔
اس جدید آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کا مقصد کاروباری برادری، مالیاتی اداروں اورمتعلقہ پیشہ ور افراد کو عالمی تجارتی تقاضوں اور جدید مہارتوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ پاکستان کی تجارت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید مؤثر بنایا جاسکے۔