اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،97ارب منافع
809پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 207 پر بند 565کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار، 261 میں اضافہ،453کی قیمتیں گرگئیں
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 51 ہزار 875 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 47 ہزار 771 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، جو دن بھر مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 97ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 16 ہزار 822 ارب روپے ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 261 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 153 میں کمی جبکہ باقی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔گزشتہ روز 30 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔