2 سوشل میڈیا انفلوئنسر خواتین سے زیادتی، مقدمہ درج

2 سوشل میڈیا انفلوئنسر خواتین  سے زیادتی، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقہ ڈیفنس سی میں 2 سوشل میڈیا انفلوئنسرز خواتین کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے 3نامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔ مدعیہ ماہ نور نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ کیا اور برانڈ کی ویڈیو بنانے کے بہانے سٹوڈیو بلایا، جہاں اسلحہ کے زور پر مجھے اور میری دوست دانیا کو کمرے میں بند کرکے زیادتی کرڈالی۔ پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خواتین کے کیس کی تفتیش جینڈر سیل کر رہا ہے ، تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں