وزیر اعلیٰ نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر کی جلد تکمیل کا ہدف مقرر کر دیا

وزیر اعلیٰ نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر کی جلد تکمیل کا ہدف مقرر کر دیا

مریم نوازنے ہسپتال کا ورچوئل دورہ کیا،ڈین سمیت دیگر اسامیوں پر بہترین پروفیشنلز تعینات کرنیکا حکم کینسر ہسپتال کیلئے 219اسامیاں مشتہر،32امیدوار منتخب، 415اسامیوں کی منظوری، اگلے ہفتے اشتہار آئیگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کاگزشتہ روز ورچوئل دورہ کیا،اس دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا ڈیجیٹل ٹور کیا اورہسپتال کے مختلف شعبوں،مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میمو گرافی سوئٹ، سی ٹی سکین روم کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیالوجی تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر، سیمینار ،مریضوں کیلئے قائم سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی جلد از جلد تکمیل کا ہدف مقرر کرتے ہوئے تین شفٹوں میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر کیلئے 219 اسامیاں مشتہرکر دی گئیں جس کے بعد 32امیدوار منتخب ہوگئے جبکہ 415 اسامیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ،اس حوالے سے اگلے ہفتے اشتہار دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال کے ڈین،ڈائریکٹراور دیگر اسامیوں پر بہترین پروفیشنلزکو تعینات کرنے کا حکم دیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں