آف دی گرڈ گیس پر نئی لیوی نافذ، لاگت بڑھنے کا خدشہ

آف دی گرڈ گیس پر نئی لیوی  نافذ، لاگت بڑھنے کا خدشہ

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی حکومت نے آف دی گرڈ گیس کے استعمال پر لیوی کی نئی شرح مقرر کر دی جسکے تحت صنعتی شعبے سے اب 1406 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹس یعنی ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جائے گا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام لیوی ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا اور اس شرح کا اطلاق جنوری 2026 کے مہینے کیلئے ہوگا ۔ ماہرین کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس پرگیس لیوی کے نفاذ سے صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں