جنگ بندی میں پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ، فیصل معیز
کراچی(بزنس ڈیسک)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی میں پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ان کی غیر معمولی حکمت عملی پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس لمحے دنیا ایک ہولناک جنگ کے دہانے پر کھڑی تھی ایسے موڑ پر پاکستان نے آگے بڑھ کر امن کا علم بلند کیا اور قیمتی انسانی جانوں کو ضاع ہونے سے بچا لیا۔