پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافہ سے مشکلات :وقاص مرزا

 پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ہوشربا  اضافہ سے مشکلات :وقاص مرزا

گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹریز کے صدر وقاص مرزا نے کہا ہے کہ۔۔۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافہ بزنس کمیونٹی کیلئے بڑا چیلنج ہے کاروباری برادری کو قیمتوں میں بار بار تبدیلی سے مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے قیمتیں جب ایک جگہ پر برقرار نہیں رہتی تو ہر چیز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ۔کسی چیز کی قیمت بھی قابو میں نہیں رہتی ہر کوئی اپنی قیمت لگا کر کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں