مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1ارب 7کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ
کراچی(بزنس رپورٹر) مارچ 2026ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 7 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں363 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
فروری 2026ء میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھا، جو مارچ میں بڑھ کر ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا،تاہم اگر سالانہ بنیادوں پر موازنہ کیا جائے تو مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1 ارب 27 کروڑ ڈالر تھا۔رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس میںآچکا ہے جبکہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں یہی کھاتہ 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔