پاک سعودیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 3.503 ارب ڈالر رہا

پاک سعودیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 3.503 ارب ڈالر رہا

9ماہ میں سعودیہ کوبرآمدات سے 529.98 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اورسعودی عرب کی دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پہلے 9ماہ میں سعودیہ کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادپرمعمولی کمی جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 3.503ارب ڈالرر یکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں3.55 فیصد زیادہ ہے۔

مارچ میں پاک سعودیہ دوطرفہ تجارت کاحجم 432.35ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 401ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 422.26ملین ڈالرتھا۔ پہلے 9ماہ میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو529.98ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.46فیصدکم ہے۔ مارچ میں سعودی عرب کو برآمدات کاحجم 66.27 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوفروری میں 67.68ملین ڈالر اور گزشتہ سال مارچ میں 62.72ملین ڈالرتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں