وزیراعظم اپنا گھر پروگرام انقلابی منصوبہ،انجمن تاجران

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام انقلابی منصوبہ،انجمن تاجران

10فیصد سرمائے کی دستیابی کی شرط ختم کی جائے ، مرکزی صدر اشرف بھٹی

لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کو انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پروگرام عام آدمی کو اپنی چھت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر منصوبہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس پروگرام کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت قرض کے حصول کے لئے درخواست دہندہ کے لئے 10فیصد سرمائے کی دستیابی کی شرط کو ختم کرے کیونکہ بہت سے لوگ یکمشت لاکھوں روپے کا بندوبست نہیں کر سکتے ، اسی طرح ویلیو ایڈیشن کے لئے بینک کے بجائے تھرڈ پارٹی کو ذمہ داری سونپی جائے تاکہ قرض لینے والے مکان کی مالیت کے حوالے سے مطمئن ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں