بندرگاہ پر سرگرمیاں تیز ،لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہورہا،جنید انوار
24 گھنٹوں میں 74 ہزار ٹن سے زائد کارگو ہینڈل، 19 جہازوں کی آمد شیڈول کنٹینرائزڈ کارگو میں برآمدات کا حجم درآمدات سے بڑھ گیا، وفاقی وزیر بحری امور
کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہو رہا ہے ۔وفاقی وزیر بحری امور نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر 19جہازوں کی آمداورایک جہاز کی روانگی شیڈول ہے جو بندرگاہ پر مسلسل بحری سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیاجو بندرگاہ کی موثر کارکردگی کا ثبوت ہے ۔ جنید انوار چوہدری کے مطابق کنٹینرائزڈ کارگو سرِفہرست رہا جس کی مجموعی مقدار 45 ہزار171 ٹن ریکارڈ کی گئی۔
اس میں19ہزار303 ٹن درآمدات اور 25 ہزار 868 ٹن برآمدات شامل ہیں، اسی طرح بلک کارگو کی مقدار 11 ہزار 944 ٹن رہی جبکہ کلنکر کی برآمدات 6ہزار114 ٹن تک پہنچیں۔ وزیر بحری امورنے مزید بتایا کہ مائع کارگو کی ہینڈلنگ بھی 10ہزار 352 ٹن رہی جو توانائی سپلائی چین کی بہتری کی عکاسی کرتی ہے ،ان کے مطابق کراچی پورٹ پر اس وقت 14 جہاز لنگر انداز اور 7 جہاز روانہ ہوئے ہیں جہاں مختلف اشیاء کی ترسیل کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہازوں کی مسلسل آمد و رفت پاکستان کی سمندری تجارت میں بہتری اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ کا واضح اشارہ ہے جبکہ کراچی پورٹ اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔