اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(اے پی پی)ایس ای سی پی نے سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ کے حصص کی اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی عوامی پیشکش کے لیے پراسپیکٹس کے اجرا اور اشاعت کی منظوری دے دی۔
سروس لانگ مارچ ٹائرز رواں مالی سال اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہونی والی بارہویں کمپنی سامنے آئی ہے ۔ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ نے عالمی معاشی چیلنجز ، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باوجود استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔