پہلی ششماہی میں آلو کی برآمدات 2 لاکھ 48 ہزار ٹن ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)مالی سال 2025-26 کے جولائی تا جنوری تقریبا 2 لاکھ 48 ہزار ٹن آلو برآمد کئے گئے جو بدلتے ہوئے تجارتی حالات کے باوجود عالمی منڈیوں میں مستحکم موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
مالی لحاظ سے برآمدات کا حجم تقریبا 56 ملین ڈالر رہا جو ویلتھ پاکستان کے پاس دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران طلب میں تسلسل اور رسد کے استحکام کی عکاسی کرتا ہے ۔متحدہ عرب امارات سب سے بڑی برآمدی منڈی کے طور پر سامنے آیا، جس کے بعد سری لنکا کا نمبر رہا۔