چاندی مہنگی، سونا 2700 روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

چاندی مہنگی، سونا 2700 روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4 لاکھ 94 ہزار 62،دس گرام 4 لاکھ 23 ہزار 578 پرجاپہنچا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 717 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2315 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے کے اضافے سے 8525 روپے ہوگئی۔ادھر اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.70 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 278.71 پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں