لاہور، آسٹریلیا چیمبرز میں تجارتی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

لاہور، آسٹریلیا چیمبرز میں تجارتی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

کاروباری برادریوں میں تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے ،فہیم الرحمن سہگل

لاہور (آن لائن)لاہور چیمبر اور آسٹریلیا پاکستان چیمبر آف کامرس کے درمیان تجارتی، معاشی، تکنیکی اور کاروباری تعلقات کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔مفاہمتی یادداشت پر لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل اور آسٹریلیا پاکستان چیمبر کے صدر محمد آصف نے دستخط کیے ۔ تقریب میں آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عرفان شوکت، قونصل جنرل قمر زمان، اعزازی مشیر برسئے انویسٹمنٹ سکندر لودھی اور اے پی سی کے فنانس سیکریٹری محمد عابد بھی شریک تھے ۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے سرمایہ کاری کے مواقع، ایس ایم ای تعاون، مشترکہ منصوبوں کے قیام اور کاروباری معاونت کے نظام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان اور آسٹریلیا کی کاروباری برادریوں کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھولے گی اور دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں