واشنگٹن:قطری وزیراعظم کی جے ڈی وینس سے ملاقات ایران کیساتھ مذاکرات پر گفتگو
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس سے جمعہ کو واشنگٹن میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی۔۔۔
جس میں دیگر موضوعات کے علاوہ ایران کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جے ڈی وینس اور شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات میں امریکا، قطر تعلقات اور ایران کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ بات چیت میں آبنائے ہُرمز کی بندش سے قطر کی بیرونِ ملک گیس کی ترسیل متاثر ہونے کا معاملہ بھی زیرِغور آیا۔