کورین بینڈ بی ٹی ایس نے ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ کر بڑا اعزاز حاصل کر لیا

کورین بینڈ بی ٹی ایس نے ٹیلر سوئفٹ  کو پیچھے چھوڑ کر بڑا اعزاز حاصل کر لیا

سیول (آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ کورین بوائے بینڈ بی ٹی ایس نے امریکن میوزک ایوارڈز میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو مات دے کر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

کورین میوزک بینڈ نے لاس ویگاس میں امریکن میوزک ایوارڈز میں آرٹسٹ آف دی ایئر کی کیٹیگری میں کئی بڑے ناموں کو مات دے کر یہ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔بی ٹی ایس کو آرٹسٹ آف دی ایئر کی کیٹیگری میں جن بڑے ناموں کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا، ان میں ٹیلر سوئفٹ جیسا بڑا نام بھی شامل تھا، کیٹیگری میں سبرینا کارپینٹر، بیڈ بنی، ہیری سٹائلز، لیڈی گاگا اور دیگر بڑے نام بھی شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں