شان نے سائیکو کردار اپنے لیے لکھا لیکن مجھے دیدیا:میرا
لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم’’سائیکو‘‘ کا اہم کردار لیجنڈ اداکار شان شاہد نے اپنے لیے لکھا تھا جو مجھے دے دیا گیا۔حال ہی میں میرا اور شان شاہد نے ایک انٹرویو دیا۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں ڈائریکٹر اداکارہ ہوں، اگر آپ مجھے اچھا ڈائریکٹر نہیں دے سکتے تو فلم میں کاسٹ نہ کریں۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ شان شاہد نے فلم سائیکو کا اہم کردار اپنی کسی فلم میں کرنا تھا، لیکن فلم کا سب سے بڑا کردار شان نے مجھے دے دیا۔اداکارہ میرا کی بات پر حامی بھرتے ہوئے شان شاہد نے بتایا کہ سائیکو کا کردار میں نے اپنے لیے لکھا تھا، میں سوچتا تھا کہ اگر میں سائیکو بنو تو اس کردار کو کیسے کروں گا لیکن پھر میں نے یہ کردار میرا کو دے دیا۔