پوجا نے عالیہ بھٹ کو اپنا اپ گریڈڈ ورژن قرار دیدیا
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنی سوتیلی بہن عالیہ بھٹ کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا اپ گریڈڈ ورژن قرار دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ ناصرف ایک ذہین اداکارہ ہیں بلکہ وہ شوبز انڈسٹری کو بہت سمجھداری سے ہینڈل کرنا جانتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے وقت میں کام کر چکی ہوں، اب عالیہ کا دور ہے ، اس کے اندر وہ صلاحیتیں اور سمجھ بوجھ موجود ہے جو میرے پاس نہیں تھی، وہ جانتی ہے کہ اس انڈسٹری میں کیسے آگے بڑھنا ہے اور وہ یہ سب شاندار انداز میں کر رہی ہے ۔پوجا بھٹ نے کہا کہ عالیہ اپنے کرداروں کے انتخاب، ہدایت کاروں کیساتھ کام کرنے اور ریہرسل کیلئے وقت دینے کے معاملے میں بے حد سنجیدہ اور ذہین ہیں۔