پاکستان سنگل ونڈو اور ٹڈاپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان سنگل ونڈواورٹڈاپ نے برآمدات کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔۔
،اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد تجارتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنا ہے ۔ پاکستان میں ڈیجیٹل تجارتی تبدیلی کے مرکزی ادارے کے طور پر پاکستان سنگل ونڈو، ٹڈاپ کے ساتھ مل کر برآمدی سہولت کاری کے عمل کو ہم آہنگ کرے گا اورٹڈاپ کے اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، بشمول پاکستان ٹریڈ پورٹل اینڈ ایکسپورٹرز ڈائریکٹری، کو پی ایس ڈبلیوکے وسیع تر نظام میں ضم کرے گا۔