ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات 11.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی ماہانہ برآمدی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات جولائی تا مارچ 11.299 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔۔
جو تقریباً 1 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ویلتھ پاکستان کے مطابق ویلیو ایڈڈ شعبے جن میں چیپٹر 61 تا 63 کے تحت ملبوسات اور دیگر تیار شدہ ٹیکسٹائل مصنوعات شامل ہیں، زیرِ جائزہ مدت کے دوران ملک کی مجموعی ٹیکسٹائل برآمدی کارکردگی کو سہارا دینے میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ۔