مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 78,741 لاٹس رہا
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 78,741 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 29.945 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (14.073 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (7.348 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (2.865 ارب روپے )، پلاٹینم (1.418 ارب روپے )، کروڈ آئل (1.077 ارب روپے ) اور کاپر (769.306 ملین )شامل رہے۔