عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے رقم لینے کا عندیہ دیدیا
دمشق: (دنیا نیوز) عمان نے یورپی حکام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو رقم دینا پڑ سکتی ہے۔
عمانی حکام نے کہا آبنائے ہرمز کو اب جنگ سے پہلے کے حالات تک نہیں لے جایا جا سکتا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کچھ نہ کچھ فیس لی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سمندری قوانین کی ہمیشہ پابندی کریں گے لیکن آبنائے ہرمز کو آلودگی سے پاک رکھنے اور جہازوں کو راہداری میں مدد دینے کی خدمات کیلئے کچھ فیس لی جا سکتی ہے۔
قطر نے بھی آبنائے ہرمز سے ٹول وصولی سے متعلق ملا جلا سگنل دیدیا۔