امریکا اور خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت ناگزیر قرار دیدی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز میں ٹول ناقابل قبول ہے، امریکا اور خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت کو علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیدیا۔
وزارتی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا دیرپا علاقائی امن کیلئے ایران کے بیلسٹک میزائل، ڈرون اور پراکسی گروپوں سمیت تمام خطرات کا مقابلہ کرنا ضروری ہے، ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے مشروط ہے۔
جی سی سی ممالک نے ایران پر عراق میں پراکسی گروپوں کی حمایت کا الزام لگایا اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کی، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کیا، پاکستان اور قطر کے ثالثی کردار کی تعریف کی۔