روس کی مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف
ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کی۔
ترجمان روسی دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کی ثالثی اور مذاکراتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایران امریکا مفاہمت پر مکمل عملدرآمد خطے کے امن کیلئے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے سفارتی تعاون جاری رکھنے کو تیار ہے، روس نے پاکستانی طلبہ پر نئی ویزا پابندیوں کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔