ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسماعیل بقائی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا فطری اور قانونی حق حاصل ہے۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں پر خلیجی ممالک کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے، کیونکہ خطے میں ہونے والی پیش رفت کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں قومی سلامتی کے تحفظ اور خطے کے استحکام کی ضامن ہیں، اور ملک اپنی دفاعی استعداد کو اسی مقصد کے لیے برقرار رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔