امارات کے دفائی وارننگ سسٹم میں فنی خرابی، شہریوں کو غلط الرٹس موصول

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے ابتدائی دفاعی وارننگ سسٹم میں فنی خرابی کے باعث شہریوں کو غلط وارننگ پیغامات موصول ہوئے، تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ خرابی دور کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی دفاعی وارننگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو غلط الرٹس ارسال ہوئے۔

اماراتی حکام نے بتایا کہ فنی خرابی کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے اور سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غلط وارننگ پیغامات پر تشویش نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات اور ہدایات پر اعتماد کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں