امریکا، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
واشنگٹن: (دنیا نیوز) واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں امریکا، لبنان اور اسرائیل نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل ایک فریم ورک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں، جس سے انہیں امید ہے کہ لبنان میں امن کے قیام کے لیے مثبت پیش رفت ہوگی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے عوام ایک محفوظ اور پُرامن مستقبل میں زندگی گزار سکیں، اور یہی اس معاہدے کا بنیادی مقصد ہے۔
تقریب کے دوران امریکا، اسرائیل اور لبنان نے فریم ورک معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے، تاہم معاہدے کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔