ٹرمپ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں ڈرون حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر چار ڈرون حملے کیے، جو ان کے بقول جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے کیے گئے یہ حملے جنگ بندی معاہدے کی "احمقانہ خلاف ورزی" ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کا ایک ڈرون ایک کارگو جہاز سے ٹکرا گیا، جبکہ امریکی فورسز نے مزید تین ایرانی ڈرون مار گرائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، جبکہ ایران کی جانب سے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔