شہدائے کربلا کو سلام، ملک بھر میں آج یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور: (دنیا نیوز) شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو سلام، ملک بھرمیں آج یوم عاشورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے، لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا، کراچی میں مرکزی جلوس آج صبح نشتر پارک سے نکالا جائے گا، جلوس سے پہلے نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوگی۔

پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، گلگت، سکردو، مظفر آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی عاشور کے جلوس نکالے جائیں گے، جلوس کے ہمراہ روایتی علم، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے ہوں گے، جلوس کے راستوں پر سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں