حزب اللہ نے اسرائیلی کارروائی کو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدیا
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔
تنظیم کے مطابق اسرائیلی فوج نے زوعات الشرقیہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد اپنے گھروں کا جائزہ لینے جانے والے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا، حملے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
تنظیم نے اپنے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا اسرائیلی کی فوج نے جان بوجھ کر لبنانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے اسرائیلی کارروائی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔