دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے ایم او یو سے متعلق امریکا کے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں، امریکا کو ایم او یو کے واضح متن کے منافی تشریحات سے گریز کرنا چاہئے، امریکا کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ نیٹو سیکرٹری جنرل کا بیان اس بات کا اعتراف ہے کہ نیٹو نے خودمختار ملک کے خلاف غیر قانونی جنگ میں حصہ لیا، نیٹو کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور سپیکر باقر قالیباف کا بھی کہنا تھا کہ امریکی دعوے غلط ہیں، ایران اپنے غیر منجمد اثاثے امریکی زرعی اجناس خریدنے پر خرچ نہیں کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں