شمالی جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، ٹوکیو میں بھی جھٹکے

ٹوکیو: (دنیا نیوز) شمالی جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، ٹوکیو میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کا ساحلی علاقہ جبکہ گہرائی 50 کلومیٹر تھی، حکام کے مطابق جس علاقے میں زلزلہ آیا وہ سب سے زیادہ خطرے کا زون ہے۔

جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فضائی انٹیلی جنس جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں