ایرانی فوج نے دشمن کے اندازے غلط ثابت کر دیئے: صدر مسعود پزشکیان
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ فوج نے دشمن کے اندازے غلط ثابت کر دیئے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومی اتحاد خطے میں ایران کے باوقار مقام کا سبب ہے، اتحاد اور یکجہتی بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ناگزیر ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو خطے میں مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، دشمنوں کا خیال تھا فوجی اور سیاسی دباؤ کے ذریعے وہ چند دنوں میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے لیکن ایرانی افواج نے مزاحمت کے ذریعے ان کے اندازے غلط ثابت کر دیئے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ مسلم دنیا میں اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہا ہے، پاکستان، عراق، لبنان سمیت خطے کے کئی ممالک کے عوام ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔