لبنان سے انخلا کا ارادہ نہیں، ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دینگے: نیتن یاہو

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنے سیکیورٹی زون پر بدستور قابض رہے گا اور جب تک ضرورت ہوئی وہاں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔

اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کا جنوبی لبنان کے سیکیورٹی زون سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہاں تعیناتی سیکیورٹی ضروریات کے مطابق جاری رہے گی۔

انہوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، ان کے وزیراعظم رہنے تک ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی صورت ایران کو ایٹم بم تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں