موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق

چنیوٹ: (دنیا نیوز) لاہور روڈ پر رضاآباد کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ اقرار ولد منظور اور 22 سالہ عبدالرحمن ولد شاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو چک نمبر 217 کے رہائشی تھے۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں