یورپ میں شدید گرمی کی لپیٹ میں ، سپین میں 4 روز میں 212 ہلاکتوں

میڈرڈ، لندن، پیرس: (دنیا نیوز) یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید اور غیرمعمولی گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے۔

اسپین میں ہیٹ ویو کے باعث 4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئیں، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔

فرانس میں بھی ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جہاں 80 سال میں پہلی بار درجہ حرارت 44 ڈگری سے اوپر چلاگیا۔ اٹلی میں بھی 24 گھنٹے میں گرمی سے 5 ہلاکتیں ہوئیں۔

ادھر لندن اور ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کیلئے شدید گرمی کی ریڈ وارننگ میں کل تک توسیع کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لندن میں درجہ حرارت 30 اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہی رہنےکا امکان ہے۔

گرمی کے باعث اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے لگا ہے، رائل کالج آف فزیشنز کا کہنا ہے کہ گرمی اسپتالوں کی مشینوں اور آلات کو بھی خراب کر رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں