آئی ایم او نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی معطل کر دیا
تہران: (دنیا نیوز) آئی ایم او نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا۔
بین الاقوامی میری ٹائم تنظیم کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کے انخلا کے لئے تنظیم کی جانب سے اس ہفتے شروع کیا گیا خصوصی منصوبہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ خلیج عمان میں تجارتی جہاز پر حملے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔
آئی ایم او کے مطابق، انخلا کے عمل کی عارضی معطلی کے دوران سکیورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ فریقوں سے حفاظتی انتظامات کی تصدیق حاصل کی جائے گی۔