عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث مختلف عالمی بینچ مارکس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 2.65 ڈالر کمی کے بعد 69.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اسی طرح برطانوی خام تیل (برینٹ) 3.03 ڈالر سستا ہونے کے بعد 72.23 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔

دوسری جانب دبئی مر بن خام تیل کی قیمت بھی 2.76 ڈالر کمی کے بعد 66.30 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔

ادھر عالمی منڈی میں نیچرل گیس کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 3.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر فروخت ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں