ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی
برسٹل: (دنیا نیوز) ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
دونوں ٹیمیں دوپہر اڑھائی بجے برسٹل میں آمنے سامنے ہوں گی، قومی ویمن ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستانی ویمن ٹیم نے ایونٹ میں 4 میچز کھیلے اور چاروں میں شکست کا سامنا کیا۔