23ویں بین الاقوامی تجارتی و صنعتی نمائش کا آغاز

23ویں بین الاقوامی تجارتی و صنعتی نمائش کا آغاز

پاک چین اقتصادی تعاون، سی پیک اور تجارتی روابط کے فروغ پر خصوصی زور

کراچی(بزنس رپورٹر)گورنر سندھ نہال ہاشمی اور چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے 23ویں بین الاقوامی تجارتی و صنعتی میلے کا مشترکہ طور پر افتتاح کردیا ۔تقریب میں پاک چین اقتصادی تعاون، سی پیک منصوبوں اور دوطرفہ تجارتی روابط کے فروغ پر خصوصی زور دیا گیا۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان میں 23ویں بین الاقوامی تجارتی و صنعتی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جو دونوں ممالک کے مضبوط معاشی، سفارتی اور صنعتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ہو کر سامنے آئی ہے اور یہی اعتماد اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جا رہا ہے ۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ آج بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے ، تاہم کچھ عرصہ قبل ملکی اور علاقائی حالات کے باعث اس میں سست روی ضرور آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ 2022ء کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک چین روابط کو دوبارہ مؤثر انداز میں مضبوط کیا، جس کے نتیجے میں سی پیک کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت تیز ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں