چیمبر آف کامرس کے تحت 3روزہ لاہور شاپنگ فیسٹیول کا آغاز
لاہور (آن لائن)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تین روزہ لاہور شاپنگ فیسٹیول کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول کا افتتاح صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کیا۔۔
لاہور شاپنگ فیسٹیول میں 150 سے زائد اسٹالز قائم کیے گئے ہیں جہاں ملکی مصنوعات، معروف برانڈز، گارمنٹس، فوڈ، گھریلو اشیاء، لائف اسٹائل مصنوعات اور مختلف تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی نمائش جاری ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ فیسٹیول صرف ایک تجارتی نمائش نہیں بلکہ مقامی صنعت، کاروبار اور برانڈز کو فروغ دینے کیلئے ایک بھرپور کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے مقامی صنعت اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔