اسٹاک مارکیٹ،تیزی،ایک لاکھ 68ہزار کی حد بحال

اسٹاک مارکیٹ،تیزی،ایک لاکھ 68ہزار کی حد بحال

اہم شعبوں میں خریداری،3683پوائنٹس بڑھ کر انڈیکس168514پر بند

اسلام آباد (اے پی پی)اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی زبردست تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی ایک لاکھ 68ہزار کی حد بحال ہوگئی۔ماہرین کے مطابق تجارتی سرگرمیوں میں تیزی اور سرمایہ کا روں کے اعتماد میں نمایاں بحالی کی بنیادی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی بنی، جغرافیائی کشیدگی میں ممکنہ کمی سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدوں نے مجموعی مارکیٹ جذبات کو مثبت بنایا جس کے نتیجے میں اہم شعبوں میں جارحانہ خریداری دیکھی گئی۔

امریکہ ایران مذاکرات کے مثبت نتیجے کی توقعات کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی سرمایہ کا روں کے اعتماد کو مزید تقویت دی۔بینچ مارک انڈیکس پورے سیشن کے دوران مضبوط سبز زون میں رہا اور تیزی کا رجحان برقرار رکھتے ہوئے انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 4037 پوائنٹس کی شاندار بلند ترین سطح تک پہنچا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3683 پوائنٹس کے اضافے سے 168514 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 1222 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 50579 پوائنٹس پربند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں