مستحق خاندانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ،صدر کاٹی
کراچی(بزنس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر اکرام راجپوت نے کہا ہے کہ۔۔۔
معاشرے میں بلا تفریق رنگ، نسل، مذہب اور مسلک صحت، فلاح و بہبود اور تعلیم کے فروغ کا مشن صرف جذبے ، اخلاص اور انسانیت سے محبت کے ذریعے ہی آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔معاشرے کے سفید پوش مستحق خاندانوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔