ٹیکس وصولی:ہفتہ اور اتوار کو بینک کھولنے کا فیصلہ
کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں اورٹیکسوں کی بذریعہ کاؤنٹر ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر فیصلہ کیا ہے۔۔
کہ کمرشل بینکوں کی وہ تمام شاخیں یعنی بشمول کسٹمز وصولی سے نمٹنے والی نیشنل بینک کی شاخیں جوہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026ء کو صبح 9.00 بجے سے سہ پہر 3.00 بجے تک کھلی رہیں گی ۔مزید برآں بینکوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برانچیں 24 مئی 2026ء کو اُس وقت تک کھلی رکھیں جب تک نِفٹ کو سرکاری ٹرانزیکشن کے لیے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت درکار ہو۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے آن لائن ادائیگی کے ذرائع یعنی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشن، اے ٹی ایم، اور دیگر ڈجیٹل پلیٹ فارم بلاتعطل خدمات فراہم کرتے رہیں۔