ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں 5فیصد اضافہ
فیصل آباد (صباح نیوز)ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میںاضافہ ریکارڈکیاگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے۔۔۔
ملک کو 3.559 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو 5 فیصد زیادہ ہے ۔اپریل میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات کاحجم 351ملین ڈالررہا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ سال اپریل میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو303ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر16فیصدکی نموہوئی۔